Corona 2 1

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا سر اُٹھانےلگا

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں یومیہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، 7 اضلاع میں دو دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 2 سے 5 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے بھی ایس او پیز کو نظرانداز کر دیا۔

مزید پڑھیں:  تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چارسدہ میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ریکارڈ ہوئی،صوبائی دارالحکومت پشاور میں 12 فیصد، مردان میں 8 فیصد ریکارڈکی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع اب بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد ہیں۔