opraition against illegal encroachments

ہری پور:ریلوےاراضی پرغیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پور میں ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔تجاوزات مافیا کو لگام ڈالنے سے انکے قبضہ سے قیمتی اراضی کا واگزارکرانے کیلئے اپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق درجنوں مکانات دوکانیں گرادی گئیں ریلوے لائن ہری پور کے اطراف میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ریلوے اراضی کو سینکڑوں گھروں اوردوکانوں سے واگزارکرایا گیا بھااری مشینری سے پختہ گھرگرائے گئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ہری پور پولیس اورریلوے پولیس پٹواری بھی موجودرہے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا
مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے ،علی محمد خان

اس آپریشن میں ٹی ایم اے،ریلوے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تجاوزات کو ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کر دیا گیا۔