Attack on anti-polio team in DI Khan

ڈی آئی خان میں انسداد پولیوٹیم پرحملہ

ویب ڈیسک(ڈیرہ اسماعیل خان) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہو جس کے نتیجےڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی
مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع

ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کی فراہمی کیلئےقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش کےلیے پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی۔