The Taliban and the Resistance Force

پنجشیر:طالبان اورمزاحمتی فورس کاایک دوسرےکوبھاری نقصان پہنچانےکادعویٰ

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کی وادیٔ پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز میں لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے بھاری جانی نقصان کے دعوے کیئے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے پنجشیر میں داخل ہو کرمتعدد علاقوں پرقبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا، جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری

اُدھر افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی کے داخلی علاقے ضلع شتل میں قبضے کے لیے طالبان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے 2 مقامات پر طالبان کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجشیر وادی کا چار طرف سے گھیراؤ کر لیا گیا ہےاور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے، تاہم باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکارکردیا ہے۔