New green visa facility for UAE foreigners

امارات کی غیرملکیوں کے لئے گرین ویزا کی نئی سہولت

ویب ڈیسک (ریاض)غیرملکیوں کےلیے خوشخبری ہےکہ متحدہ عرب امارات نےکم شرائط کےساتھ نیا ویزا متعارف کروادیا ہے۔

اماراتی میڈیا کےمطابق یواے ای نےغیرملکیوں کو ویزا سے متعلق نئی سہولت فراہم کردی۔ غیرملکیوں کوآجراوراسپانسر کمپنیوں کے بغیرویزادینےکی اسکیم کااعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستان سمیت20ممالک کے شہریوں پر پابندی ختم کردی

یواے ای کے اعلان کردہ گرین، فری لانس ویزا رکھنے والوں کے لیے رہائش کے ضوابط کو بھی نرم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو گرین ویزاجاری کیا جائے گا، گرین ویزا ہولڈرز 25 سال کی عمر تک کےبیٹوں اوروالدین کو بھی اسپانسرکرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سٹی پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ بغیر کسی نقصان کے پسپا

ان کا کہنا ہے کہ گرین ویزا انتہائی ہنرمند، سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات، انٹرپرنیورز، طلبہ، گریجویٹس اورانتہائی غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیےجائیں گے۔