اسرائیلی جیل سے 6فلسطینی سرنگ کھود کر فرار

اسرائیلی جیل سے 6فلسطینی سرنگ کھود کر فرار ہوگئے

ویب ڈیسک: اسرائیل کی ایک سخت سیکورٹی کی حامل جیل سے 6فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ قیدی گلبوا جیل سے راتوں رات فرار ہو گئے،جو کہ اسرائیل کی محفوظ ترین جیلوں میں سمجھی جاتی ہے ۔

یہ لوگ ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے اور انہیں کچھ بیرونی مدد ملی۔
فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے ترجمان داد شہاب نے اس حوالے سے کہا،”یہ ایک عظیم بہادری کا کام ہے،جو اسرائیلی سیکورٹی کے نظام پر شدید ضرب ہے ۔”

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ”قابضین کے خلاف آزادی کی جدوجہد جیلوں کے اندر مسلسل بڑھی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق قیدیوں میں شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے سابق عسکریت پسند رہنما زکریا زبیدی کے علاوہ اسرائیلیوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے تین عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت