دیر بالامیں خاتون کی ذبح شدہ نعش

دیر بالامیں خاتون کی ذبح شدہ نعش برآمد،آئی ڈی دھماکے سے دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: دیربالاکے علاقے براول میں شادی شدہ خاتون کی ذبح شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ،جسے پولیس نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق خاتون کے ورثا نے اس کے قتل کی دعویداری خاتون کے شوہر پر کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

ایک اور واقعہ میں چراگل کے مقام پر آئی ڈی بلاسٹ ہونے سے ٹی ایم اے کے دو اہلکارزخمی ہو گئے ۔واقعہ کے مطابق ٹی ایم اے اہلکار کچرا ڈال رہے تھے کہ دھماکا خیزمواد پھٹ گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔دریں اثنا عشیری درہ تارپتار کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک سالہ بچی دعا نورجاں بحق ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا