TEAM-UAE-T-TWENTY-CUP

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلے جائیں گے۔بنگلا دیش کی ٹیم مسقط اور جنوبی افریقا کی ٹیم یو اے ای پہنچ چکی ہے، بنگلا دیش کی ٹیم نے رائونڈ ون کے میچز میں شرکت کرنا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی سفر کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔