Pakistan ready to fight Indian aggression

بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،پاکستان

ویب ڈیسک :اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا ہے، پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ اپنے مکمل دفاع کا حق محفوظ رکھے گا۔

جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں منیراکرم نے کہا کہ بھارت نے بحر ہند کو بھی ایٹمی بنا دیا ہے اور بحر ہند میں بھی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات کر دیا ہے، وہ ریاستیں جو بھارت کو ہتھیاروں کے یہ جدید ترین نظام مہیا کرتی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت کے 70 فیصد ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی
مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

منیر اکرم نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام اور اپنی 200 ملین مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔