انگور

انگور کھائیں ڈپریشن کو دور بھگائیں

ویب ڈیسک: اپنی غذا میں انگور کو شامل کر کے آپ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں کیونکہ اس پھل میں پائے جانے والے اجزا ڈپریشن جیسے ذہنی عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کااشرف غنی پرکرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان

ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزا ڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دستیاب سکون آور ادویات دماغ کے مخصوص میں ورم کی روک تھام میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کہ سیروٹونین، ڈوپامائن اور دیگر نیورو ٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور میں موجود بائیو ایکٹیو غذائی پولی فینول ڈپریشن کا باعث بننے والے ذہنی تنائو کے خلاف موثر مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی