حدود میں دھماکے

تھانہ انقلاب کی حدود میں دھماکے سے خوف وہراس

ویب ڈیسک(پشاور)تھانہ انقلاب کی حدود میں دھماکےکی آواز سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم رات گئے تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔ دھماکے کی آواز سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز سنائی دی گئی جس پر جائے وقوعہ کی جانب پولیس ٹیم روانہ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی

ترجمان کے مطابق انہیں ابتداء میں اطلاع ملی کہ ٹائرپھٹنےسےزورداردھماکےکی آوازسنائی دی گئی ہےتاہم تمام حساس مقامات کافزیکل جائزہ لیاجارہاہے۔

ادھریہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ دھماکہدستی بم کاتھاتاہم پولیس نےاس کی تصدیق نہیں کی اورکہا کہ اس کاجائزہ لیاجارہاہے ۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن

آخری اطلاعات تک تھانہ انقلاب کےحدود میں دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکاتھا۔

تفصیلات کےمطابق دھماکےکی آواز سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم رات گئے تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔ دھماکے کی آواز سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تھا