بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک :بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہونگے ۔نومبر یا دسمبر میں پہاڑی علاقوں کے علاوہ سولہ یا سترہ اضلاع میں ویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاورکے تاریخی سیاحتی مقامات

اس بات کا اعلان صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال مئی میں برف باری ختم ہونے پر پہاڑی علاقوں میں دوسرے فیز میں انتخابات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹوں کا ٹرن آوٹ 61 اعشاریہ 45 فیصد رہا

اس کے بعد جولائی یا اگست میں جماعتی بنیادوں پر تحصیل چئیرمین کے انتخابات ہونگے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے ساتھ اس حوالے سے تبادلہ خیال کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  سوات، نانبائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت واپس بڑھانے کیلئَے شٹر ڈاؤن

صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔