تشدد

تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح افراد کا شہری پر تشدد

ویب ڈیسک : پشاور کے تاریخی بازارقصہ خوانی میں تھانہ خان رازق پولیس سٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح شخص کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ۔ویڈیومیں ایک مسلح شخص کی جانب سے بازار میں جان شیر نامی نو جوان پر تھپڑوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے جبکہ مار کھانے والا نوجوان تشدد کرنے والے افراد کی منت سماجت کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

چارسدہ میں فائرنگ سےنوجوان قتل ،مشتعل افراد نے ملزم کو زندہ جلادیا

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم مدعی تعاون نہیں کر رہا اور نہ پرچے کیلے آتا ہے۔ ایس پی سٹی عیتق شاہ کے مطابق دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس نے اپنی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور