افغان بچی سٹوری ڈرامہ نکلی

افغان کمسن بچی کو بیچنے کی سٹوری ڈرامہ نکلی

ویب ڈیسک: بھوک کے ہاتھوں مجبور افغان باپ کی بیٹی کو بیچنے کی سی این این کی سٹوری ڈرامہ نکلی۔ افغانستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مقامی طور پر تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کی یہ سٹوری من گھڑت ہے۔


سوشل میڈیا پر اس سٹوری پر مشتمل ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہاتھا۔ حتٰی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی اس پر یقین کرتے ہوئے اسے شیئر کیا۔ شئیر کرنے والوں میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق


ویڈیو میں سی سی این نے ایک نو سال کی بچی کی شادی پچپن بر س کے عمررسیدہ شخص کے ساتھ دکھا کر اسے ماں باپ کی جانب سے رخصت کرتے ہوئے بھی دکھایا تھا۔ دنیا بھر کے عالمی ذرائع ابلاغ کو متوجہ کرنے والی اس ویڈیو کی حقیقت کا بھانڈا اب افغانستان کے ایک اہم میڈیا ادارے” عام آج نیوز ”نے پھوڑ دیا ہے۔


ادارے کے مطابق پروانہ نام کی اس بچی کے والد کا کہنا ہے. کہ ایسا کچھ نہیں ہوا اور امریکی ادارے کی یہ رپورٹ من گھڑت ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے افغان امور کے ماہر صحافی طاہر خان نے بھی افغان میڈیا کی تحقیق کے بعد ٹویٹ کی ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھتے ہی میں نے کہا تھا کہ یہ سٹیج ڈرامہ ہے۔ لڑکی کا میک اپ بھی اس طرح سے کیا گیا تھا. جس سے اسٹیج کیے جانے والے ڈرامے کے پیچھے کی نیت کا پردہ فاش ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مذکورہ چینل کے داعش کے ایک جنگجو سے کابل میں انٹرویو پر بھی شبہے کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان