رستم بیٹوں نے ماں کومار ڈالا

رستم، باپ کے قتل کا بدلہ، بیٹوں نے ماں کومار ڈالا

ویب ڈیسک :رستم بیکڑو روڈ پر دوبھائیوں نے فائرنگ کرکے سگی ماں کو قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ گل بہار کے رہائشی فقیر محمد ولد زیورشاہ نے رستم پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی مسماة (س) بیوہ نورالامین کے ہمراہ جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

بیکڑو رستم روڈ پر عقب سے نواسے جواد اور شہزاد پسران نورالامین موٹرسائیکل پر آئے. اور ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کردی جس سے مسماة (س) لگ کر موقع پر دم توڑگئی۔ وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان کا باپ نورالامین قتل ہوا تھا. جس کی دعویداری مسماة (س) پر ہوئی تھی جو عدالت سے ضمانت پر تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد فقیر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ