مضر صحت خوردنی تیل

پھندو میں 1 ہزار لیٹر مضر صحت خوردنی تیل برآمد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک یونٹ سے 1 ہزار لٹر سے زائد استعمال شدہ خوردنی تیل برآمد کرلیا۔

خوردنی تیل کو شہر میں مختلف بیکریوں اور سویٹس یونٹس کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ یونٹ میں استعمال شدہ خوردنی تیل کو پنجاب سے لانے کے بعد فلٹر کیا جاتا تھا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران مضر صحت استعمال شدہ خوردنی تیل کی دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنے پر یونٹ سیل کر دیا گیا، جبکہ ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

فوڈ سیفٹی اتھارٹی چارسدہ روڈ پر بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروبار کا جائزہ لیا گیا، انسپکشن کے دوران مصالحہ جات میں مضر صحت رنگوں کے استعمال پر ایک یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ کاروائی میں 200 کلو سے زائد مصالحہ جات کرلئے گئے، جبکہ یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے ٹاون تھری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین بیکری یونٹ سیل کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے