ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان دشمنوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے، طالبان

ویب ڈیسک (کابل): افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں اور ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ٹی ٹی پی کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ پاکستان میں امن و استحکام پر توجہ دیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ٹی ٹی پی کا مقصد ملک دشمنوں کو خطے اور پاکستان میں مداخلت سے روکنا ہونا چاہیے اور ہم پاکستان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ٹی ٹی پی کے مطالبات پر غور کریں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ
مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی امارات اسلامیہ افغانستان کا ہی حصہ ہے۔