کوئٹہ گلیڈی 3 کھلاڑی کو کورونا

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی کورونا کے شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی شروعات سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین غیرملکی کھلاڑیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کی پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کے امکانات کم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق پی ایس ایل 2022 کے لیے پشاور زلمی کے صدر مقرر

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر اور لیوک ووڈ، جبکہ آسٹریلیا کے جیمز فالکنر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کی وجہ سے تینوں کھلاڑی پہلے میچ میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 28 جنوری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلیں گے۔ سیزن کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔