پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق

انضمام الحق پی ایس ایل 2022 کے لیے پشاور زلمی کے صدر مقرر

پشاور زلمی نے سابق پاکستانی کپتان و بلے باز انضمام الحق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے اپنی ٹیم کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کے روز اس خبر کا اعلان کیا۔ انضمام الحق پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں پشاور زلمی کے ساتھ بطور مینٹور وابستہ تھے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے انضمام کو ایک بار پھر "زلمی فیملی” میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور ان کی شمولیت سے ہمارے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو انضمام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر نوین الحق کی پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے بدھ کے روز پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے لیے اپنی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی۔ فرنچائز کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی نئی کٹ کو تاریخی شہر پشاور اور پاکستان کے قومی جانور مارخور کی نمائندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی اور 10 سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام