download 9

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

ڈیسک رپورٹ: ملک بھر سے 9 لاکھ 41 ہزار رضاکار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، پنجاب سے رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں،سندھ سے 1 لاکھ 44 ہزار 239 ، خیبرپختونخوا سے 1 لاکھ 34 افراد 293 رجسٹرڈ ہوئے،اسلام آباد سے 13 ہزار 777 ، بلوچستان 13 ہزار 859 افراد نے رجسٹریشن کروائی،آزاد کشمیر 11 ہزار 272 اور گلگت بلتستان سے 5 ہزار 761 رضا کار رجسٹرڈ ہوئے.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

رضاکاروں کا اندراج وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے،ٹائیگرفورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی،ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق