جیمز فالکنر پر پابندی عائد

پی سی بی نے جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی الراؤنڈر جیمز فالکنر کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں پی ایس ایل میں نہ کھلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے الراؤنڈر جیمز فالکنر کے روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی ہے. فالکنر 2021 میں بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: جیمز فولکنر نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایونٹ شروع ہوئے سات سال ہو چکے ہیں تاہم اس دوران کسی بھی غیر ملکی کرکٹر نے کنٹریکٹ کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔ اس کے بجائے تمام کھلاڑیوں نے صرف پی سی بی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ جیمز فالکنر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے متفقہ طور پرفیصلہ کیا ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو مستقبل میں ایونٹ کے ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔