جیمز فولکنر پی ایس ایل

پی ایس ایل 7: جیمز فولکنر نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فولکنر پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جیمز فولکنر نے پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوچکےہیں اور آخری دو میچز نہیں کھیلیں گے۔فولکنر نے پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: راشد خان آج آخری میچ کے لئے میدان میں اتریں گے

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پورے لیگ کے لئے میسر تھے۔ لیکن بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوکر لیگ درمیان میں چھوڑ رہا ہے۔

فولکنر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کا ان کے ساتھ برتاؤ نامناسب تھا۔