ڈراپ سین

مچنی گیٹ میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں 3روز قبل نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل اس کے اپنے 2دوست نکلے جنہوں نے دوستی کی آڑ میں اس کی جان لی ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق 17فروری کو انہیں اطلاع ملی کہ مچنی گیٹ کے علاقے میں کھیتوں میں ایک نعش پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کی بعد میں شناخت شاہ سوار کے نام سے ہوئی جبکہ احسان اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

یہ بھی پڑھیں:پھندو میں 18سالہ خاتون ، خزانہ میں جائیداد تنازعہ پر ایک شخص قتل

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوانے کے بعد تفتیش شروع کی اور مقتول کے رشتہ داروں سمیت دوستوں سے بھی پوچھ گچھ شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ اسے اپنے دوستوں ملزمان حمزہ ولد دل روز اوراحمد ولد ذوالفقار نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور وجہ یہ تھی کہ ملزم احمد نے مقتول کے ساتھ مزید دوستی جاری رکھنے سے انکار کیا جبکہ دوسری جانب اسے دوستی کیلئے تنگ کیا جارہا تھا ۔ ایس پی رورل نوشیروان خان کے مطابق حمزہ اور احمد نے مقتول کو لالچ دیکر گولی مار دی تھی جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق