ٹک ٹاکر بھولا لڑکی سے زیادتی

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے

معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹاک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ کہ اس کا بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے مقامی ہوٹل بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں:آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نبیل نے بیان دینے پر سنگین نتائج کے ساتھ ساتھ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو گرفتار کرلیا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔