جمعیت کے کارکنوں معافی مانگی

جمعیت کے کارکنوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی ،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کرمعافی مانگی اور نکل گئے۔ انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

فواد چوہدری نے کہا کہ اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے۔اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق