آسٹریلوی گیند سیریز سے باہر

آسٹریلوی گیند باز کین رچرڈ سن پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز کین رچرڈ سن انجری کے باعث دورہ پاکستان کے وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کین رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر، زاہد محمود اسکواڈ میں شامل

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کین رچرڈ سن کی جگہ اب بائیں ہاتھ کے بین ڈارشیوس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

آسٹریلیا کے اسکپر ایرن فنچ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ سن کی غیر موجود میں بھی آسٹریلوی ٹیم پاکستان کیساتھ بہتر مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔