آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو، امریکا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کرکٹ لیگ ٹو کے ایک میچ میں امریکا کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو با آسانی ایک سو چار رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق امریکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا ڈالے، امریکا کی جانب سے سوشانت مدونی 77 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گجنند سنگھ نے 60، سٹیون ٹیلر نے 42 اور ایرون جانز نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، سکاٹ لینڈ کی جانب سے ایڈرن نیل نے دو، حمزہ طاہر، مائیکل لیسک اور گیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا
امریکی کرکٹ ٹیم کے بائولر سوربھ نیترا ولکر مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 46.1 اوورز میں 206 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 104 رنز کے واضح فرق سے شکست کھا گئی، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج مانسے 54 ، کولم میکلائیڈ 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے امریکا کی جانب سے سوربھ نیترا ولکر نے پانچ، نیسرگ پٹیل نے دو جبکہ رسٹی تھارن، نوستشھ اور سٹیون ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل، امریکا کے سوربھ نیترا ولکر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی