لارڈز ٹیسٹ

لارڈز ٹیسٹ، جو روٹ کی سنچری، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی،

نیوزی لینڈ کی ٹیم جو دوسری اننگز میں 285 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی نے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اس کی پہلی پانچ وکٹیں صرف 159 رنز پر پویلین لوٹ گئیں تاہم اس موقع پر سابق کپتان جو روٹ نے بین سٹوکس کے ساتھ کھیلنا شروع کیا اور اپنی سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا،

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

جو روٹ ایک سو پندرہ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ بین سٹوکس 32 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے چار جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے نیوزی لینڈ کی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ٹیم پہلی اننگز میں صرف 132 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی کولن ڈی گرینڈ ہوم صرف 42 ر نز کے ساتھ نمایاں رہے تھے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے چار جبکہ سٹیورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی،

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

جواب میں انگلش ٹیم بھی پہلی اننگز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی ژاک کرالی صرف 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ نے تین، کائل جیمیسن نے دو جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہم نے ایک وکٹ حاصل کی۔