پولارڈ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے باہر

گھٹنے کی سرجری، پولارڈ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے باہر

مایہ ناز آل رائونڈ کیرن پولارڈ گھٹنے کی سرجری کے باعث جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں تاہم امکان ہے کہ وہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائینگے،

35 سالہ کیرن پولارڈ کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے سرے کائونٹی سے سائن کیا تھا مگر گھٹنے کی سرجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

اس حوالے سے سرے کائونٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان کا علاج کیا جا رہا تھا مگر گھٹنے کی تکلیف میں کوئی کمی نہیں آئی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ گھٹنے کی سرجری کرائی جائیگی جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم انہیں ابھی مکمل فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے اور ہم پرامید ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے آغاز تک پولارڈ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول