بہوقتل

مردان،سسرالیوں نے بہو کوپھنداڈال کرقتل کردیا

مردان( بیورو رپورٹ) مردان کے شہر ی علاقہ گلی باغ میں سسرالیوں نے مستورات کے تنازعہ پر بہوکو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علاقہ فاطمہ کے رہائشی صادق علی نے ہوتی پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن مسماة ( ص)کی شادی 15سالہ قبل امجد کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے اس کے تین بچے بھی تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا

گذشتہ روز بہن کے دیور واجد نے اطلاع دی کہ اس کی بہن نے خود کشی کرلی ہے۔صادق علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کو اس کے سسر نیک محمد، ساس اور دیوروں واجد اور سلیمان نے پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج