گال ٹیسٹ

گال ٹیسٹ میں چندی مل کے ناقابل شکست 206 رنز، سری لنکا 554 پر آئوٹ

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم آسڑیلیا کے پہلی اننگز کے سکور 364 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 554 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد اسے آسڑیلیا پر پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے،

یہ سری لنکن ٹیم کا آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا سکور ہے ، سری لنکا کے رمیش چندی مل نے 206 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے جبکہ ان کی جانب سے دو سو چھ رنز کسی بھی سری لنکن بیٹر کا آسڑیلیا کیخلاف سب سے بڑا انفرادی سکور ہے،

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

رمیش چندی مل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوئر آرڈر میں آنے والے بیٹرز کے ساتھ شراکتیں کیں، انہوں نے رمیش مینڈس کے 68 رنز اور راجیتھا کے ساتھ 49 رنز کی شراکت کی اس شراکت میں راجنیتھا نے کوئی سکور نہیں بنایا، رمیش چندی مل جب 30 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے تو وہ عقب میں کیچ آئوٹ ہوئے مگر امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دیا اس وقت تک آسڑیلیا اپنے تمام ریویوز ختم کر چکا تھا ،

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک چار، مچل سویپسن تین، نتھن لیون دو، پیٹ کمنز ایک وکٹ حاصل کرسکے۔