سری لنکا 222 پر آئوٹ

سری لنکا 222 پر آئوٹ، پاکستان کی بھی 24 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور 222 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 24 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی تھی جبکہ اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 198 رنز درکار ہیں، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی تین اور کپتان بابر اعظم ایک سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 13 اور امام الحق دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، سری لنکا کی جانب سے کوسن راجیتھا اور پراباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 76 رنز کی بدولت مکمل تباہی سے بچ گئی اور 222 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشادا فرنینڈو نے 35، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ایک، کوشل مینڈس نے اکیس، انجیلو میتھوز نے صفر، دنیش چندی مل نے 76، دننھجایا ڈی ڈسلوا نے چودہ، نیروشان ڈکویلا نے چار، رمیش مینڈس نے گیارہ، پرابھاتھ جے سوریا نے تین، مہیش تھیکاشانکا نے 38 اور کوسن نے بارہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے چار سری لنکن بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا