قطر میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ

قطر میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طفیل شینواری کا لنڈی کوتل پہنچنے پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک: قطر میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستان مایہ ناز فٹ بالر طفیل شینواری اپنے آبائی گاؤں لنڈی کوتل پہنچ گئے.

چاروازگئی کے مقام پر تحصیل چیئرمین، سرکاری حکام اور مقامی لوگوں کی جانب پرتپاک استقبال،مقامی لوگوں کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ طفیل شینواری پاکستان کا فخر ہے،طفیل شینواری نے ورلڈ کپ میں بہترین گول سکورر کا اعزاز کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا.

طفیل شینواری کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں ،
علاقے کے عوام اور پاکستان سے سپورٹ ملنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، لنڈی کوتل: ہر میدان پر کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرونگا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی