فوج غیر سیاسی

فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سکبدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاک فوج کے کردار کو غیر سیاسی بنانے کا فیصلہ کر کے صرف اس کے آئینی ذمہ داری تک محدود کر دیا ہے۔ افواج پاکستان پروپیگنڈے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے،رانا تنویر

انہوں نےکہا فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کا فیصلہ اگرچہ معاشرے کے ایک طبقے کی طرف سے منفی طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اسے ذاتی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ جمہوری کلچر کو زندہ کرنے اور مضبوط کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، یہ فیصلہ طویل مدت میں فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

مزید پڑھیں:  کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے مثبت اور تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی ہے۔ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مسلح افواج کا یہ سیاسی عدم مداخلت پاکستان کے لیے سیاسی استحکام کو فروغ اورفوج سے عوام کے تعلقات کو مضبوط کرے گا۔