چائے کی قیمتوں میں اضافہ

درآمدی مسائل باعث چائے کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: خشک پتی کے درآمدی مسائل کی وجہ سے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی بڑی منڈیوں میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ قلت بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ میں ایک مخصوص کمپنی کے ایک کلو چائے کا پیکٹ 22سو روپے اور پہلے درجے کا پیکٹ 18سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق ملک میں ڈالر کی کمی کے نتیجے میں ایل سیز نہیں کھل رہی ہیں جس کی وجہ سے چائے کی درآمد کا سلسلہ معطل اور مارکیٹ میں موجود چائے کی مقدار50فیصد سے کم رہ گئی ہے
۔ جس کے نتیجے میں فی کلو چائے کی قیمت میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران6سو سے8سو روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ رمضان کے مہینے میں بھی چائے کی درآمد کا کوئی امکان نہیں اس وجہ سے قیمتیں مزید بڑھنے کے ساتھ مارکیٹ میں چائے کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ متوقع ہے جس کے نتیجے میں چائے کی قلت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر