jalil

پی ڈی ایم ملاکنڈ ڈویژن کا جلسہ 11 جنوری کو ظفر پارک بٹخیلہ میں ہوگا۔ جلیل جان

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی ترجمان جے یو آئی جلیل جان نے کہا کہ پی ڈی ایم ملاکنڈ ڈویژن کا جلسہ 11 جنوری کو ظفر پارک بٹخیلہ میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کرینگے، جے یوآئی نے ملاکنڈ ڈویژن کی ریلیوں کا شیڈول جاری کردیا، دیر بالا سے جمعیتِ علمائے اسلام کے قافلے کی قیادت مولانا عطاء الرحمٰن کریں گے، بونیر وشانگلہ کے قافلے کی قیادت مولانا اسعد محمود ایم این اے مفتی فضل غفور کریں گے، سوات کے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری کرینگے، تمام قافلے 12 بجے جلسہ گاہ ظفر پارک بٹ خیلہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی