lg

محکمہ بلدیات کے ذیلی ادارے لوکل کونسل بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں

ویب ڈیسک (پشاور): محکمانہ تبادلے اور تعیناتیاں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر کیے گئے ہیں، لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایک سٹیشن پر دو سال سے زیادہ عرصہ گزارنے والے بیشتر ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی، ملازمین میں تحصیل میونسپل آفیسر، تحصیل آفسر انفرا سٹرکچر، تحصیل آفسر فنانس، تحصیل آفسر ریونیو، سب انجینئرزاور دیگر پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان
مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ تمام تبادلے اورتعیناتیاں بغیرکسی سیاسی دباؤ کے بہترین قومی مفادمیں کے کیے گئے ہیں، اس طرح کے تبادلوں کا مقصد محکمہ بلدیات میں شفافیت اور میرٹ کو پروان چڑھانا ہے۔