maxresdefault 57

جامعہ پشاورکو ہرصورت مالی بحران سے نکالیں گے،کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)جامعہ پشاور،جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا،وزیرخزانہ تیمور جھگڑا، معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وی سی جامعہ پشاورنےشرکت کی ،جامعہ پشاور کو درپیش مالی بحران و حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وی سی نے کفایت شعاری و دیگر غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع

وزیر خزانہ تیمور جھگڑانے کہا کہ جامعہ پشاور کی اثاثہ جات کو مزید کارآمد بناکر آمدنی بڑھائی جائے،باڑہ گلی کیمپس سمیت دیگر اثاثہ جات مالی فوائد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ جامعہ پشاور کو ہر صورت مالی بحران سے نکالیں گے،وزیراعلی کی ہدایت پر مالی بحران ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہماری ترجیح جامعہ کا معیاراورطلباء کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانا ہےہمارے ہر اقدام سے طلباء و اساتذہ مستفید ہونے چاہئے۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم