847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

پارٹی میں اندرونی اختلافات کےسبب ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی، کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور) کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں سیٹ بیک ہواہےپارٹی میں اندرونی اختلافات کے سبب ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ پیر کے روز وزیراعظم عمران خان پشاور کا دورہ کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کو ضمنی انتخاب میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔لیاقت خٹک کو وزارت سے سبکدوش کرنے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے 11 جماعتوں کے مختلف امیدواروں کا مقابلہ کیاہے۔

کامران بنگش نے کہا ضلع کرم میں پی ٹی آئی کی جیت قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہےقبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی بہتر کارکردگی باہمی اختلافات کی نظر نہیں ہونے دے گی۔