7

ٹیکس نظام ایسا ہو جس سے کاروبار کو سہولت اور معیشت کو ترقی ملے۔وزیر اعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، اجلاس میں وفاق وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ و دیگر سینئر افسران شریک۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس اصلاحات سے متعلق اجلاس میں گفتگو، وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام کی خامیاں دور کرکے ٹیکس کوڈ آسان بنایا جائے، ٹیکس کولیکٹرز اور افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کیا جائے، ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے خودکار نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی ٹیم کو فلائنگ انوائسز کا مسلئہ جلد حل کرنے کی ہدایت، ٹیکس نظام ایسا ہو جس سے کاروبار کو سہولت اور معیشت کو ترقی ملے۔