khan 11

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے خط لکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا

خط میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےجلدصحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں جبکہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے عالمی رہنماؤں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔