2132592 imranpid 1578455065 e1612356481323

براڈ شیٹ سکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کوپیش

ویب ڈیسک (اسلام آباد)براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، جس کے بعد وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی

رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں غلط شخص کو کی گئی ادائیگی کو ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جاسکتا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔

مشرف دور میں نیب نے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج کے لیے براڈشیٹ سے معاہدہ کیا تھا۔