فراز

ہمیں اتحاداوریگانگت کیساتھ ہرمشکل کا سامنا کرناہے،سینیٹرشبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایسے پاکستان کےلیےکوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فرازنے میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نےمعاشرے میں بگاڑ پیدا کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج جیلیں چھوٹے چھوٹے مجرموں سےبھری پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی

وفاقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے کیونکہ سیاسی خاندان یا دولت کی بنیاد پر یہ ملک نہیں بنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے اور اب ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہر خاص و عام قانون کے سامنے جوابدہ ہو۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے کیونکہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ معاشرہ ترقی کرہی نہیں سکتا ہے۔