maxresdefault 1

چارسدہ:جامع تعلیم القرآن میں دستاربندی کی پروقارتقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک(چارسدہ)چارسدہ جامع تعلیم القرآن تنگی میں جلسہ دستار بندی کے موقع پر روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں حفاظ اور ناظرہ پر قرآن پاک مکمل کرنے والوں کی دستاربندی فضیلت کی گئی۔

ممتاز جید عالم دین شیخ الحدیث سابق ایم پی اے مولانا محمد دریس نے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں اور نو نہالان قوم کے تعلیم وتربیت کے مراکز ہے قرآن وحدیث کے تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دین ودنیاء میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

اس موقعہ پر پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خوان عبدالباسط حسانی نے حضور پاک ؐ کے شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔