asadd 1

ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال ، این سی او سی کا انتہائی اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کی صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ، خصوصی اجلاس آج پھرہوگا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کیسز کی صورت حال اور ملک بھر میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی ، ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں — کورونا کو ناں کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔