Polio 6

ہنگو:ڈپٹی کمشنرنےانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (ہنگو)ڈپٹی کمشنر ہنگو حمیداللہ شاہ نے بچے کو پولیو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،انہوں نے کہاکہ معاشرے کاصحت مند فرد اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے انسداد پولیو قطرے پلاناناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں افتتاحی تقریب میں ڈی پی اواکرام اللہ خان ، اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا ء اللہ،ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن ،فوکل پرسن ڈاکٹر احمد امین سمیت معزز ین علاقہ صحافی برادری شریک تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ 29 مارچ 2021 سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 95516 قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جنکے لئے 423 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائینگے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیو موذی مرض ہےاپنے بچوں کو تاحیات معذوری اور معاشرے پر بوجھ بننے سے بچانے کیلئے پولیو کے دوقطرے ضروری پلائیں۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

انہوں نے مزید کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کاکلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا تعاون بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے احتتام پرڈپٹی کمشنر ہنگوحمید اللہ شاہ اور ڈی پی اواکرام اللہ خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذکی گئی ہے ڈپٹی کمشنر ہنگونے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل ڈبل سواری اور اسلحہ کے نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کے صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی، آج سے 15 جنوری تک دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا