police 9

مردان میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی کو بند کردیا گیا

ویب ڈیسک (مردان): میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی کو بند کردیا گیا ہے، ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں ہے، ایم ایم سی میں اس وقت کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی کے آپریشن اور ضروری علاج مہیاء کیا جا رہا ہے، معمول کے حالات نہیں ہیں عوام تعاون کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ