f84e7704 6f1d 445c 8480 d864f6d5b837

نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان

یب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ کھیل وسیاحت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے بنائی گئی بسوں کا افتتاح کردیا۔پشاور،وزیر اعلی نے خصوصی کھلاڑی مسمات شیراز سے باقاعدہ افتتاح کروایا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہسپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گرائونڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل و سیاحت نے ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعلی کے ویژن سپورٹس فار آل کے تحت خصوصی افراد کیلئے محکمہ کھیل و سیاحت کا بڑا اقدام اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خصوصی کھلاڑیوں کیلئے دو بسیں تیار کی ہیں جس سے یہ باآسانی کھیلوں کے گرائونڈ تک پہنچ سکیں گے،خصوصی کھلاڑیوں کو پہلے مقابلوں میں شرکت کیلئے ایک شہر سے شہر جانے میں بہت مشکلات تھیں اس سے اب وہ مشکل ختم ہو گی،ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت سپورٹس مین کی سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور