image 20161031 15783 z7q6hf

پشاور: شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد

ویب ڈیسک(پشاور)شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائدکر دی گئی ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی گی، ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لئے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی،گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں کو بھی پابندی سے مستنی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور