Untitled 1 333

سوات میں کورونا وائرس بے قابو, ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر گئے

ویب ڈیسک (سوات):عوام کی بے احتیاطی اور سرکاری محکموں کی کمزوری کی وجہ سے کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، سوات کے ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر گئے، اکسیجن کے سو فیصد بیڈز کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر گئے، آئی سولیشن وارڈ میں 180، آئی سی یو میں 25، ایچ ڈی یو میں 50 اور وینٹی لیٹر کے16 بیڈز پر کورونا کے مریض موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے

ایم ایس محمد نعیم اعوان نے کہا کہ اب نئے مریضوں کے لئے میڈیکل، سرجیکل، سائیکاٹری اور یورالوجی کے وارڈ خالی کئے گئے، سوات میں کورونا کے بیشتر مریض علاج کے لئے ہسپتال نہیں جاتے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ زیادہ تر کورونا مریض گھروں میں انتقال کر رہے ہیں، بازار میں لوگوں کا ہجوم ہے، لوگ احتیاطی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کر رہے ہیں، ،رات گئے تک بازار، ریسٹورنٹ سب کھلے رہتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق کورونا کے علامات رکھنے والے زیادہ مریض گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا، تو سوات میں اس مرض کو قابو کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا